Saturday, April 20, 2024

حکومت گرانے اور سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار صرف جنرل (ر) باجوہ ہیں، عمران خان

حکومت گرانے اور سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار صرف جنرل (ر) باجوہ ہیں، عمران خان
December 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت گرانے اور سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار صرف جنرل () باجوہ ہیں۔ امریکا ان کی حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دار ہے؟ کچھ نہیں کہ سکتے۔

عمران خان کی غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کی تفصیلات سامنے آگئیں، انکی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، کہتے ہیں کہ نیب جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھا، مخالفت کے باوجود انہوں نے این آر او دیا۔

انہوں نے کہا کہ قاف لیگ کی جنرل باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے، قاف لیگ آزاد جماعت ہے نون سے مذاکرات کر سکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے لکھ کر انہیں اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے دی، جمعہ کو ایڈوائس گورنر کو بھیج دیں گے۔