Friday, April 26, 2024

حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی، پرویز الہی

حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی، پرویز الہی
March 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پرویز الہی نے کل کے انٹرویو سے لگی آگ پر آج پانی ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی۔

پرویز الہی نے کہا ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں۔ ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ۔ جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ وزیراعظم ایماندار اور انکی نیت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں۔ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا ہی فائدہ ہے۔

قبل ازیں پرویزالہی کا کہنا تھا حکومت نے بہت دیر کر دی۔ ایک شخص گھبرایا پھر رہا ہے۔ ساڑھے تین سال انکے نیپی بدلے گئے، اب مہنگے ہو گئے ہیں۔ اب تو پشاور کی مدد سے بھی بات نہیں بن رہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حد سے زیادہ تابعداری کی وجہ سے ڈلیور نہیں کر پائے۔