Friday, April 19, 2024

حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے، شیخ رشید

حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے، شیخ رشید
August 13, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہے، 62 وزراء سیاسی جنازے ہیں جو صرف میڈیا میڈیا کھیلتے ہیں، ان لوگوں کی انتقامی سیاست جمہوریت کو خوفناک انجام پر پہنچائے گی۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے کچھ حاصل نہ ہوگا، 10 کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کے شکنجے میں ہے، رات 11 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے ہوتے ہوئے پنجاب کا ضمنی الیکشن ہار گئے، اب 9 قومی نشستوں پر عمران خان انہیں روند ڈالے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف آئے یا نہ آئے اب کوئی فرق نہیں پڑتا، میڈیا میں گندے کپڑے دھونے کی احمقانہ، جاہلانہ پالیسی سے جس کی کسی کو خبر نہیں ہوتی وہ سارے جہاں کو بتا دیتے ہیں۔