لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومت بدلنے والوں نے ذرا نہیں سوچا ہم ملک کی معاشی حالت ٹھیک کر رہے تھے۔
عمران خان نے سیمینار سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا ان سے کہا تھا حکومت بدلنے سے حالات خراب ہو جائیں گے۔ آئی ایم ایف ہیڈ سے خود بات کی، اس سے ریلیف لیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے ایک سال میں ملک کو بڑی مشکل سے چلایا۔ دوست ملک تعاون نہ کرتے تو مزید مشکلات پیش آتیں۔ کورونا میں لاک ڈاون پریشر کے باوجود نہیں لگایا، بڑی تنقید برداشت کی۔ پاکستان کی معاشی حالت پہلے ہی خراب تھی۔
عمران خان بولے پاکستان میں ان دو خاندانوں کے اقتدار میں آنے سے حالات خراب ہوئے۔ جب سے ہماری حکومت گئی، تب سے کہہ رہا ہوں الیکشن کرائیں۔ جب تک الیکشن نہیں کرائیں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ ملکی معیشت اور بزنس کمیونٹی کا برا حال ہے۔ ہمیں مہم چلانے کی ضرورت نہیں، مطالبہ شفاف الیکشن کرانے کا ہے۔