Friday, April 19, 2024

حکومت اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے، شوگر ملز ایسوسی ایشن

حکومت اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن عاصم غنی نے کہا کہ ملک میں وافر چینی موجود ہے، قیمتیں بھی کنٹرول میں ہیں، حکومت سے سبسڈی نہیں مانگ رہے، اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن عاصم غنی نے دیگر عہدیداران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے پاس جنوری تک سٹاک موجود ہے۔ شوگر انڈسٹری کسی سبسڈی کے بغیر برآمد کرنے کو تیار ہے۔

چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن عاصم غنی نے کہا فاضل چینی کی برآمد سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا، بیوروکریسی معاملات کو الجھا کر حکومت کے سامنے رکھتی ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ٹائم دیں ۔ورنہ گنے کی خریداری نہیں کر سکیں گے۔

صدر پنجاب شوگر ملز ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اپریل سے اب تک اعداد شمار نہیں دے سکے۔ اگلے سٹاک کی جگہ نہیں۔ دو ارب ڈالر چینی برامد کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین سندھ زون احمد ابراہیم نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کی چینی برامد کرنے کی اجازت دی جائے۔

شوگرملز مالکان کا کہنا تھا کہ وہ کاروباری لوگ ہیں ا ن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم خدارا سیاسی فیصلہ نہ کریں۔ برآمد کی اجازت نہ دی تو انڈسٹری بند ہو جائے گی۔