Sunday, May 5, 2024

حکومت اپریل میں عام انتخابات کرانے پر مجبور ہوجائے گی، عمران خان

حکومت اپریل میں عام انتخابات کرانے پر مجبور ہوجائے گی، عمران خان
January 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ حکومت اپریل میں عام انتخابات کرانے پر مجبور ہوجائے گی۔

بدھ کے روز برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت آکشن کے ذریعے آئی الیکشن کے ذریعے نہیں، معیشت کا بیڑا غرق ہوچکا، سری لنکا جیسی صورتحال سے بچنے کا حل صرف فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں۔ نگران حکومت کے قیام کیلئے حکومت کے ساتھ مشاورت کا حصہ بن سکتے ہیں۔

عمران خان نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ تحریک انصاف میں ضم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے پرویز الہٰی پر پورا زور لگایا کہ وہ ن لیگ کے وزیراعلیٰ بن جائیں یا وزارت اعلیٰ نا چھوڑیں۔ نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت نے خود کو قانون کے اوپر کر دیا، ساری چوری معاف کروالی، موجودہ حکومت نے وہ کیسز ختم کروائے جو ان کے اپنے ادوار میں بنے تھے، شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری، مریم نواز سب بچ گئے، سارے کیسز ختم ہوگئے۔