Friday, April 26, 2024

حکومت اپنے معاملات درست کرے، ہم ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی

حکومت اپنے معاملات درست کرے، ہم ساتھ کھڑے ہیں، خالد مقبول صدیقی
February 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا حکومت اپنے معاملات درست کرے، ہم حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

داتا دربار لاہور میں حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے پاس تمام آپشنز کھلے ہیں، حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا کام انتخابات نہیں دل جیتنا ہے، ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کا درد رکھتی ہو۔

ایم کیو ایم رہنماء بولے کہ مہنگائی کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا جا سکتا تھا، نوجوان باہر نکل کر اقتدار اور اختیار اپنے ہاتھ میں لیں۔