Tuesday, October 4, 2022

حکومت آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگا سکتی، شیری رحمٰن

حکومت آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگا سکتی، شیری رحمٰن
February 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے حکومت آزادی اظہار پر قدغن نہیں لگا سکتی۔

شیری رحمٰن نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر  قانون کی پریس کانفرنس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا حکومت نے صحافیوں کا گلہ گھونٹا ہوا ہے۔ موجودہ حکومت بدزبانی اور فیک نیوز میں سب سے آگے نکل گئی۔ حکومت نے آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ موجودہ حکومت آرڈیننس پر آرڈیننس نکال رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ کا آرڈیننس آ گیا ہے۔ 2 آرڈیننس جاری ہو گئے ہیں، فیک نیوز پر 3 کے بجائے 5 سال سزا ہو سکتی ہے، جرم کے مرتکب فرد کی ضمانت نہیں ہو گی۔ کرمنل قانون ریفارمز میں 7 سو ترامیم کی ہیں۔