Wednesday, May 1, 2024

حکمت عملی تبدیل، وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر کل اسمبلی جائیں گے

حکمت عملی تبدیل، وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر کل اسمبلی جائیں گے
April 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - تحریک انصاف کی حکمت عملی تبدیل ہوگئی، وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر کل اسمبلی جائیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔ نئی حکمت عملی کے تحت وزیراعظم عمران خان اپنے ارکان اسمبلی سمیت قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پہلے وزیراعظم عمران خان نے تمام ارکان اسمبلی کو ووٹنگ کے روز اسمبلی اجلاس میں جانے سے منع کیا تھا۔

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، اپوزیشن عوام سے مسترد شدہ ہے، تحریک عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے جو ناکام ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپخونخوا کی عوام نے تحریک عدم اعتماد کے خلاف فیصلہ سنا دیا، ضمیر بیچنے والے قوم کے سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بھی ملاقات کی، جن میں مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔