Wednesday, April 24, 2024

حکمرانوں نے ریکارڈ قرضے لئے، عوامی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف

حکمرانوں نے ریکارڈ قرضے لئے، عوامی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف
February 15, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی میں قائدِحزب اختلاف شہبازشریف کہتے ہیں حکمرانوں نے ریکارڈ قرضے لئے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔

منگل کے روز احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا گندم ،ایل این جی سمیت دیگرا سکینڈلز میں اربوں کھربوں کی کرپشن کی گئی ، ملک کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے۔

رابطے سب کے ساتھ ہیں، ہدف عمران نیازی کو گھر جانا ہے، حمزہ شہباز

ادھر احتساب عدالت لاہور میں غیر رسمی گفتگو میں حمزہ شہباز بولے کہ رابطے سب کے ساتھ ہیں، ہدف ایک ہی ہے کہ عمران نیازی کو گھر جانا ہے۔

اتحادیوں نے کہہ دیا ریاست کیساتھ ہیں، ریاست حکومت کیساتھ ہے، شاہد خاقان

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے، اتحادیوں نے کہہ دیا ریاست کے ساتھ ہیں، ریاست حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا عوام کی تکلیف میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک میں روز بروز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، مہنگے ترین پلانٹ چلاتے ہیں، حکومت سے سستے نہیں چلتے، حکومت ٹیلی فون کالز پر کھڑی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب بتائیں کتنے پیسے ریکور کیے؟ ان میں ہمت ہے تو کیمرے لگا کر ٹرائل کریں۔ نیب آکر بتائے کتنے سیاستدانوں کو اب تک سزا ہوئی، 548 ارب روپے میں سے کتنے پیسے سیاستدانوں سے آئے؟۔ کسی کے گھر یلو معاملات پر بات کرنا مناسب نہیں، ٹوئٹ کرنا بھی ملک میں جرم بن گیا ہے۔