Saturday, May 4, 2024

حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنا دیا ہے، سراج الحق

حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنا دیا ہے، سراج الحق
January 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنا دیا ہے۔

اتوار کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کہتا ہے مرغی نہ کھاو، دوسرا کہتا ہے ایک پیالی چائے پئیں، ایک اوروفاقی وزیر کہتا ہے کہ ایک وقت کا کھانا کھائیں، اب کہتے ہیں مزید بوجھ کیلئے تیار ہوجاؤ، حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بنا دیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ چترال سے کراچی تک گوادر خاران باجوڑ کوئٹہ ملتان سمیت بائیس کروڑ عوام ہر ایک پریشان ہیں، مسکراتا پاکستان کو قبرستان بنا دیا۔ کوئی وزیر اعظم کا فون اٹھانے کے لئے تیار نہیں کہ کیونکہ وہ مانگتا ہے اس کے علاوہ کوئی کام نہیں۔ اورسیز پاکستان جو تیس ارب سے زائد پیسہ بھیجتا ہے ان کو حقوق نہیں دئیے جاتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایل سی نہ کھلنے سے مرغیوں کی خوراک نہیں بن رہی قیمتیں آسمان پر جا چکی ہیں۔ ڈار صاحب سے پوچھنا چاہتا ہوں ڈالر دو سو پر لاؤں گا اب پھر پر لگ گئے، لیکن آپ کے کیسز تو ختم ہو گئے۔ ملکی کرنسی کاغذ کا ٹکڑا بن گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی ٹرائیکا نے توشہ خانہ، ایوانوں، عدالتوں، معیشت، صنعتوں، اخلاقیات و تعلیمی نظام کو تباہ کر دیا۔