Sunday, May 5, 2024

حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی، شیخ رشید

حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی، شیخ رشید
January 18, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہوگئی۔

بدھ کے روز ٹویٹ میں لکھا جو اسپیکر کہتا تھا ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے نون لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے۔ حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔