Thursday, March 28, 2024

حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سے ادارے تباہ ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سے ادارے تباہ ہوتے ہیں، وزیراعظم عمران خان
February 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکمرانوں کی منی لانڈرنگ سے ادارے تباہ ہوتے ہیں۔

روسی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا بیرونی امداد ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے غلط فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ منی لانڈرنگ اور پیسے کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث غربت میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا جس بھارت کو میں جانتا تھا یہ اب ویسا نہیں ہے۔ بھارت کو ہندوتوا کی بجائے انسانیت پر توجہ دینی چاہئے۔ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا  پاکستان ماضی میں امریکی گروپ کا حصہ رہا۔ پاکستان عالمی سطح پر کسی گروپ کا حصہ بننا نہیں چاہتا۔ تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کو مذاکرات سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کیلئے کام کر رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا متاثر ہو رہی ہے۔