Saturday, April 27, 2024

حکمران تبدیلی کے نام پر تباہی، جمہوریت کے نام پر جبر کر رہے ہیں، سعد رفیق

حکمران تبدیلی کے نام پر تباہی، جمہوریت کے نام پر جبر کر رہے ہیں، سعد رفیق
February 21, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ حکمران تبدیلی کے نام پر تباہی اور جمہوریت کے نام پر جبر کر رہے ہیں۔

سوموار کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ریاستی اداروں کو چھڑی کے طور پر استعمال کر رہی ہے عوام کا اعتماد اٹھ جانے پر حکومت کا چل چلاؤ ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ صدر عارف علوی کے جاری کردہ دونوں آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہیں۔ حکومت کالے قانون کے ذریعے اپنے اردگرد حصار بنا رہی ہے۔ عوام کی کسی کو فکر ہی نہیں ہے۔

ادھر دوسری جانب احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کے 3 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا۔