Saturday, July 27, 2024

حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، فواد چودھری

حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، فواد چودھری
January 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا ہے حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ میں معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے۔

رہنماء تحریک انصاف اسد عمر نے کہا پاکستان کی طاقتور اشرافیہ عوام کو حقیر سمجھتی ہے یا پھر خطرہ، اب ٹیکنوکریٹ حکومت کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، یعنی کچھ بھی ہو جائے فیصلہ سازی کا اختیار عوام کو نہ ملے۔