Wednesday, April 24, 2024

حکمران جماعتوں نے اپنے مقدمات سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کیں، شیخ رشید

حکمران جماعتوں نے اپنے مقدمات سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کیں، شیخ رشید
August 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکمران جماعتوں نے اپنے مقدمات سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہو گا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔ احتساب، ججز کی تقرری صدر نہیں، کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔ جیلیں غریبوں کے لیے، اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگست ترقیوں، تعیناتیوں، تنزلیوں کا مہینہ ہے۔