راولپنڈی (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ حکمران بانسری بجانے میں مصروف، ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔
اتوار کو ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ رجیم چینج کے بعد دہشتگردی میں باون فیصد اضافہ ہوا، وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کے فنڈز ہی روک دئیے۔
ادھر پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر بولے ملک میں سیاسی ہیجان برپا، حکومت منجمد ہے، کیا ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہئیں۔
دوسری جانب رہنماء پی ٹی آئی فرخ حبیب نے معاشی تباہی کے اعداد و شمار سوشل میڈیا پر جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر،ذمہ دار کون؟ ترسیلات زر میں ایک ارب ڈالر کی کمی، بیرونی قرضوں میں 900 ارب کا اضافہ ہو چکا۔