حجاز مقدس میں رمضان کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں کل پہلا روزہ

مکہ (92 نیوز) - حجاز مقدس میں رمضان کا چاند نظر آگیا، سعودی عرب میں پہلا روزہ کل بروز ہفتہ 2 اپریل کو ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عشاء کی نماز کے بعد نماز تراویح ادا کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ تراویح ہو گی۔
دوسری جانب یو اے ای سمیت خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی چاند دیکھا گیا، کل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہوگا۔