Tuesday, May 21, 2024

حجاج کرام کا گروپ کی صورت میں طواف کعبہ کا نیا شیڈول جاری

حجاج کرام کا گروپ کی صورت میں طواف کعبہ کا نیا شیڈول جاری
July 10, 2022 ویب ڈیسک

مکہ المکرمہ (92 نیوز) - حجاج کرام کی آسانی کیلئے طواف کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، حجاج کرام اب گروپ کی صورت میں طواف کعبہ کرسکیں گے، غیرملکیوں کیلئے 14 ذوالحج کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

حجاج کرام کر بھیڑ اور دھکم پیل سے بچانے کیلئے طواف کعبہ کا نیا طریقہ جاری کردیا گیا گیا، حجاج کرام اب گروپ کی صورت میں طواف کریں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے غیر ملکی عازمین کیلئے طواف کرنے کیلئے 14 ذوالحج کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب حجاج کرام کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ اب حجاج اپنے ساتھ جتنا چاہے آب زم زم بھی لاسکیں گے، لیکن اب انہیں زائد آب زم زم خریدنا پڑے گا، جس کیلئے جدہ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں میں پوائٹس بنا دیئے گئے ہیں۔