Friday, April 19, 2024

حجاب پر پابندی کیس، کرناٹکا ہائی کورٹ میں اسکول یونیفارم سے میچنگ اسکارف پہننے سے متعلق دلائل دیئے گئے

حجاب پر پابندی کیس، کرناٹکا ہائی کورٹ میں اسکول یونیفارم سے میچنگ اسکارف پہننے سے متعلق دلائل دیئے گئے
February 15, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارت میں حجاب پر پابندی کیس کی سماعت میں کرناٹکا ہائی کورٹ میں اسکول یونیفارم سے میچنگ اسکارف پہننے سے متعلق دلائل دیئے گئے۔

بھارت ریاست کرناٹکا میں حجاب پر پابندی کے حوالے سے کیس پر کرناٹکا ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹیشنرز کے وکیل نے اسکول کی یونیفارم سے میچنگ اسکارف پہننے کی اجازت پر دلائل دیئے۔ پیٹیشنرز کے وکیل نے کہا مرکز کے اداروں کی طرح کرناٹکا میں بھی اسکارف پہننے کی اجازت ہونا چاہیئے۔

دوسری جانب ضلع اڈوپی میں طالبات نے حجاب کے بغیر امتحانات میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔ سرکاری اسکول کی 13 طالبات کو اسکول کے گیٹ پر روک کر حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر والدین احتجاجاً طالبات کو گھر واپس لے گئے۔