Sunday, September 8, 2024

حج پالیسی 2024 کا اعلان، حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی

حج پالیسی 2024 کا اعلان، حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی
November 16, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا گیا، حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی کردی گئی۔

نگران وفاقی وزیر انیق احمد کہتے ہیں حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا، ہمارے پاس کل کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں 50 فیصد نجی کوٹہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شارٹ پیکج بھی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ 20 دن حاجی واپس آجائیں، کوئی حاجی مدینہ میں 8 دن سے کم رہنا چاہے گا تو اس کی بھی سہولت میسر ہوگی۔