Tuesday, May 7, 2024

حج آپریشن، 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

حج آپریشن، 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے
May 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا یا گیا ہے۔۔ حج آپریشن 22 جون کو مکمل ہو گا۔

پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہے، لاہور سے مزید 327 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مدینہ منورہ روانہ ہوئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر امان اللہ قریشی اور سینئر آفیشلز نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اب تک 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا یا گیا ہے۔ لاہور سے 41 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے گیارہ ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔۔ حج آپریشن 22 جون کو مکمل ہو گا۔