Friday, March 29, 2024

حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز

حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز
May 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رواں سال حج کرنے کے خواہشمندوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

حج 2022ء مہنگا ہونے کے سبب رواں سال کم  درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کو آن لائن اور براہ راست درخواستیں بذریعہ بینک اکاؤنٹس جمع کرائی جارہی ہیں ۔ آن لائن  اور بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا آج پانچواں اور آخری دن ہے۔ بینکوں کے ذریعے چار دن میں 43 ہزار 5 سو 54 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔

وزارت مذہبی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ ، پاسپورٹ،  ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 3 تصاویر، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے۔

کوویڈ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح پر حج انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان حج 2022 میں 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ ہے ۔ 40 فیصد عازمین سرکاری سکیم جبکہ 60 فیصد نجی سکیم کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔