Saturday, April 27, 2024

حج اور عمرہ کیلئے خواتین کے ساتھ محرم کی شرط ختم کر دی گئی

حج اور عمرہ کیلئے خواتین کے ساتھ محرم کی شرط ختم کر دی گئی
October 12, 2022 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) - حج اور عمرہ کیلئے خواتین کے ساتھ محرم کی شرط ختم کر دی گئی۔

حج و عمرہ کی خواہش مند خواتین کیلئے خوش خبری آ گئی۔ اب خواتین بغیر کسی محرم کے اکیلے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں اور حج اور عمرہ کی سعادت حاصل کر سکتی ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر برائے حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر برائے حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا دارومدار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے۔ ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے۔