Thursday, March 28, 2024

حج 2022 کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم

حج 2022 کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم
May 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حج 2022 کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا وقت ختم ہوگیا، مجموعی طور پر 57 ہزار 593 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔ وزارت مذہبی اُمور سعودی عرب سے تفصیلات نہ ملنے پر تاحال حج اخراجات کا فیصلہ نہ کرسکی۔

حج 2022 کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آخری دن مکمل ہوگیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، مختلف بینکوں کے ذریعے شام 5 بجے تک 57 ہزار 5 سو 93 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔

بینک حکام ہفتہ کے دن حج درخواستوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری اور جانچ پڑتال مکمل کرینگے جبکہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی 15 مئی بروز اتوار ہوگی۔

سعودی عرب سے مکتب اور کھانے کے اخراجات کی تفصیلات نہ ملنے کے باعث تاحال رواں سال حج اخراجات کا تخمینہ نہ لگایا جاسکا، تاہم ذرائع وزارت مذہبی اُمور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک ہوں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور حج انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان ہاوس مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ڈی جی حج مکہ اور پاکستان حج انتظامیہ نے انکو بریفنگ دی۔