Wednesday, April 24, 2024

حج 2022 کیلئے اخراجات سے متعلق حکومت تاحال بے یقینی کا شکار

حج 2022 کیلئے اخراجات سے متعلق حکومت تاحال بے یقینی کا شکار
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حج 2022 کیلئے اخراجات سے متعلق حکومت تاحال بے یقینی کا شکار ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ اس سال وفاقی وزیر حج سعودی عرب کے دورے پر ہے جہاں وہ سعودی حکام سے حج اخراجات پر مذاکرات کریں گے۔ جب تک سعودی حکومت کا کوئی فیصلہ نہیں ہوتا، ہم اخراجات کے حوالے سے کچھ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے۔

مولانا اسعد کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کی وجہ سے دو سال حج متاثر رہا۔ سعادت کی بات ہے کہ اس سال زیادہ تعداد میں حجاج فریضہ انجام دیں گے تاہم کرونا وائرس سے متعلق احطیاطی تدابیر اب بھی اختیار کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ صارفین پر کم بوجھ ڈالا جائے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے حجاج کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔