Friday, April 26, 2024

ہندو اور عیسائی کمیونٹی نے بھارت سےبزنس اور ثقافتی تعلقات توڑنےکی درخواست دائرکردی

ہندو اور عیسائی کمیونٹی نے بھارت سےبزنس اور ثقافتی تعلقات توڑنےکی درخواست دائرکردی
October 3, 2016
کراچی(92نیوز)بھارت کی شرارت پر پاکستان کی مسیحی اور ہندو برادری میدان میں آگئی سندھ ہائیکورٹ میں بھارت سے تجارت اور ثقافتی تعلقات توڑنے کے لیے درخواست دائر کردی  گئی  ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مسیحی اور ہندو برادری بھی بھارت کے خلاف میدان میں خم ٹھونک کر آگئی سندھ ہائیکورٹ میں اسلم مائیکل اور اتم پرکاش نے بھارت سے تجارت  ثقافت کے روابط معطل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ۔ مسیحی برادری کے رہنما اسلم مائیکل نے کہا کہ ملک اور پاک فوج کے ساتھ پہلے بھی شانہ بشانہ کھڑے تھے آئندہ بھی موجود رہیں گے۔ ہندو اور مسیحی رہنماوں نے بھارت سے تجارت اور تقافتی روابط روکنے کے لیے دائر درخواست میں حکومت سمیت دیگر سرکاری اداروں کو فریق بنایا ہے  ۔