Friday, April 26, 2024

ہلری اور ٹرمپ کے پیروڈی شو نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

ہلری اور ٹرمپ کے پیروڈی شو نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
October 24, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے تیسرے ٹاکرے کی حدت ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ دونوں صدارتی امیدوار پھر ایکشن میں نظر  آنے لگےامریکی ٹی وی  پر دونوں کی  پیروڈی شو نے مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ تفصیلات کےمطابق صدارتی انتخابات میں دلیل اور الزامات کی گرما گرمی کے بعداب باری آتی ہے چھری چاقو کی۔ ٹرمپ اگر دلیل سے نہیں مانے  تو کیا ہوا دشمن کو زیر کرنے کے لیے ہلیری نے کئی دوسرے جتن بھی کرنا شروع کردئیے ہیں۔ امریکی ٹی وی این بی سی کے پیروڈی شو میں تیسرے ٹاکرے کے سیکنڈ ورژن میں ہلیری کلنٹن کہیں اپنے حریف ٹرمپ کو چھریاں چاقو دکھا کر خوفزدہ کرتی رہیں  توکہیں میوزک کا بھی خوب تڑکا لگاتی رہیں۔ ہلیری کے چھری چاقوکی دھار دیکھ کر تو ٹرمپ کو جیسے بولنا اور دلیل دینا ہی بھول گیا اگرچہ وہ بھی مباحثے کے اس ورژن میں کامیابی کے لیےہاتھ پاؤں مارتے رہےہیں لیکن اس میں میں ناکامی ہی ان کا مقدر بنی۔