Monday, May 6, 2024

ہلیری کی غیرمتوقع شکست نے سپورٹرز کو رُلا دیا

ہلیری کی غیرمتوقع شکست نے سپورٹرز کو رُلا دیا
November 9, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ہلیری کلنٹن کی جیت سے متعلق کی جانے والی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہو گئیں اور ہر سروے میں اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے چند پوائنٹس آگے رہنے والی ہلیری کلنٹن انتخابی نتائج میں پیچھے رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے متعلق سب سروے الٹ ہو گئے۔ ہیلری کلنٹن کی جیت کی تما م پیش گوئیاں بھی غلط ثابت ہوئیں اور اپنی تمام تر بدزبانیوں کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارت کی دوڑ جیت گئے۔ کئی ریاستوں میں شکست کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد ڈیمو کریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کے سپورٹرز دھاڑیں مارمار کر روتے رہے۔ hillary supporters1 امریکی صدارتی انتخابات سے کئی مہینے پہلے ہی ہلیری کی جیت پیشگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔ رائے عامہ جاننے کے کئی سروے بھی کرائے گئے اور ہر سروے میں ہیلری کو ٹرمپ پر برتری حاصل رہی۔ صدارتی مباحثوں کا دور چلا تو بھی ہلیری کا مدبرانہ انداز اور منطقی دلائل ٹرمپ کی مضحکہ خیز گفتگو اور الزامات پر حاوی نظر آتے رہے۔ میڈیا کے تجزیوں میں بھی ہلیری کلنٹن کو ہی صدارتی محل کی ممکنہ مکین قرار دیا جاتا رہا لیکن امریکی عوام پولنگ کے لیے نکلے تو سارے نتیجے ہی بدل ڈالے۔ جوں جوں مختلف ریاستوں کے انتخابی نتائج سامنے آتے رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکان روشن ہوتے رہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہلیری کی صدارت کا ممکنہ تاج ٹرمپ کے سر پر سج گیا۔ ہلیری کی شکست سے جہاں ان کے ووٹرز مایوس ہوئے ہیں وہیں خاتون صدر کی صورت میں امریکی صدارتی تاریخ بدلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے۔