Friday, March 29, 2024

ہلری کلنٹن کی انتخابی مہم شدید مشکلات کا شکار

ہلری کلنٹن کی انتخابی مہم شدید مشکلات کا شکار
November 2, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس کا اگلا مکین  کون ہو گا اس کا فیصلہ  تو آٹھ نومبرکو گا لیکن فی الحال ایف بی آئی نےہلری کلنٹن کومشکل میں ڈال دیاہے۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آئی نے ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا۔ ہلیری کے ای میلز اسکینڈل کے بعد  ایف بی آئی نے دوہزار ایک میں سابق امریکی صدر اور ہیلری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن کے حوالے سے اہم ترین فائلز  جاری کردی ہیں جس سے ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار کی انتخابی مہم کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ا یف بی آئی کے ڈائریکٹرجیمز کامے نے  ٹوئٹر اکاونٹ پر ان فائلز کو جاری کیا ہے جن میں اس مارک رچ نامی بزنس مین پر ٹیکس چوری کا الزام تھا جسے بل کلنٹن نے اپنے عہد صدارت کے آخری دن میں معاف کردیا تھا اس معافی کو امریکا میں بہت زیادہ متنازعہ سمجھا گیا تھا ۔ ہلری  کی سیاسی مشکلات میں  ہرگزرتےدن کےساتھ اضافہ ہوتاجارہاہےاوراب  امریکی سیاسی پنڈت  ٹرمپ اور ہلری میں کانٹے کے مقابلے کی پیش گوئیاں کرنے لگے ہیں۔ ["|