Saturday, May 4, 2024

ہلری کلنٹن نے اپنی شکست کی ذمہ داری ایف بی آئی پر تھوپ دی

ہلری کلنٹن نے اپنی شکست کی ذمہ داری ایف بی آئی پر تھوپ دی
November 13, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک)ہلری کلنٹن نے انتخابات میں اپنی ہار کی وجہ آخر بتا ہی دی۔ انہوں نے صدارتی الیکشن میں شکست کا ذمہ دار ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق ہلری کلنٹن کی وائٹ ہاؤس میں بطور صدر قیام کی خواہش ایک ڈراؤنا خواب بن گیا۔ سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ نے اس عبرتناک شکست کا ملبہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سر ڈال دیا۔ اٹھائیس اکتوبر کوایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ وہ ہلری کلنٹن کی ای میلز کی دوبارہ تفتیش کاآغاز کر رہے ہیں جو جولائی میں ختم کر دی گئی تھی۔ انتخابات سے صرف دو روز قبل جیمز کومی  نے ایک اور خط میں کہا کہ وہ اپنے ابتدائی جائزے پر قائم ہیں کہ کلنٹن کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی جائے گی  ہلری کے خلاف فرد جرم تو نہ لگی لیکن اس کی وجہ سے وہ ٹرمپ سے الیکشن ہار گئیں۔