Tuesday, April 23, 2024

ہلری شکست پر آبدیدہ ، اوباما نےٹرمپ کوآج وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیدی

ہلری شکست پر آبدیدہ ، اوباما نےٹرمپ کوآج وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیدی
November 10, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)شکست خوردہ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن  انتخابات کے بعد خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ کہتی ہیں امریکہ کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گی  جبکہ صدر باراک اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آج وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے دی ۔ تفصیلات کےمطابق  امریکی انتخابات کی گہما گہمی ختم ہو گئی نتائج بھی تسلیم کر لئے گئے شکست کے بعد بھیگی آنکھوں کے ساتھ ہلیری کلنٹن نے اپنے پہلے خطاب میں انتخابات میں شکست پر افسوس کا اظہار کیا  اور کہا کہ امریکی قوم دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ڈیموکریٹک امیدوار نے انتخابات میں اپنے حریف اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے آج ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے دی اور کہا کہ تمام امریکیوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہم  سب سے پہلے امریکی ہیں۔ باراک اوباما کا مزید کہنا تھا کہ انتقال  اقتدار کے لئے  اقدامات  کے احکامات دے  دیئے ہیں۔پر امن  انتقال  اقتدار  ہماری  جمہوریت کا امتیاز ہے۔