Thursday, April 25, 2024

ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے مباحثے کے بعد چیریٹی ڈنر میں اکٹھےہوگئے

ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے مباحثے کے بعد چیریٹی ڈنر میں اکٹھےہوگئے
October 21, 2016
    واشنگٹن(ویب ڈیسک)ہلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گرما گرم تیسرے مباحثے کی اگلی ہی رات نیویارک میں چیریٹی ڈنر میں اکٹھے شریک ہو کر حاضرین کو حیران کر دیا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق تیسرے مباحثے کے دوران ہلری اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک دوسرے کے جانی دشمن نظر آئے تھے اور انہوں نے مباحثے سے پہلے اوربعد میں  ایک دوسرے سے مصافحہ کرنا بھی گوارا نہ کیا تھا لیکن خیراتی ادارے کیلئے عطیات جمع کرنے کی تقریب میں دونوں  کی حاضری اور ایک دوسرے کے پہلو میں بیٹھنا سب کیلئے حیران کن تھا۔ اپنے خطاب میں ٹرمپ نےخود کو غریب اور معمولی  آدمی قراردیا  ہے اور کہا ہلری نے صدر بننے کی صورت میں عراق یا افغانستان میں سفارت دینے کا وعدہ کر رکھا ہےہلری بھی اپنی گفتگو کے دوران شگوفے  اور پھلجھڑیاں چھوڑتی رہیں کہنے لگیں تقریب اتنی اہم تھی  کہ انہیں اپنی نیند قربان کرنا پڑی ۔