Sunday, September 8, 2024

شام کے وقت بیماریوں سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے

شام کے وقت بیماریوں سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
November 14, 2016
لندن(ویب ڈیسک) ماہرین کی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دن کے ایک مخصوص حصے میں اگر وائرس کا حملہ ہوجائے تو وہ ہمیں دن کے دیگر اوقات کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے ۔کیونکہ دن کے اس حصے میں ہمارے یومیہ تال میل بشمول جسمانی گھڑی نے باقی تمام جسمانی ںظاموں کو انتہائی سست کیاہوتا ہے ۔ تازہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ مطالعہ چوہوں پر کیا گیا ہے لیکن انسانوں پر بھی اس کے اثرات ممکن ہیں