Saturday, April 20, 2024

ہائی بلڈ پریشر بڑوں کیساتھ بچوں اور نوجوانوں میں بھی بڑھ رہا ہے

ہائی بلڈ پریشر بڑوں کیساتھ بچوں اور نوجوانوں میں بھی بڑھ رہا ہے
October 19, 2016
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر صرف بڑوں کی بیماری ہے لیکن اب یہ بچوں کی بھی بیماری بنتا جارہا ہے جبکہ نوجوانوں میں اس کی شرح بڑھ رہی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے والے بچوں میں اسکی ثانوی وجوہات ہیں ۔بیس سے 50فیصد بچوں میں اسکی وجہ امراض گردہ ہیں ۔ طبی ماہرین کے مطابق بچوں میں چہرے ،آنکھوں اور پاوں سوجے ہونے کے علاوہ سردرد اور دیگر کئی ہائی بلڈپریشر کی علامات ہوسکتی ہیں ۔