کراچی (92 نیوز) - پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھا گئے اور انڈیکس 43 ہزار کی سطح بحال نہ رکھا سکا جبکل انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر دیڑھ روپے تک مہنگا ہوا۔
کاروباری ہفتہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے پر بھاری ثابت ہوا، ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 362 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار کی پوائنٹس کی سطح بحال نہ رکھتے ہوئے 42 ہزار 730 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 71 ارب روپے ڈووب گئے اور مارکیٹ کیپٹلائیزشن 6826 ارب روپے ہوگئی۔
دوسری جانب روپے پر ڈالر کے وار جاری رہا۔ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 223 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ مین ڈالر ایک روپے 75 پیسے اضافے سے 229 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں کی شرح 150 ارب روپے تک بڑھ گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام ،زرمبادلہ۔ ذخائر میں کمی اور سرمایہ کاری محدود ہونے سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ۔ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ۔ ڈالر کہ طلب و رسد کا فرق جانے سے اسکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔