ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 3.32 فیصد اضافہ

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ہوگئی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید 3.32 فیصد اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح تینتیس اعشاریہ چھ چھ فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں تیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، پانچ اشیا سستی، سولہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پٹرول، ڈیزل، گھی، آلو، لہسن، آٹا، دال مہنگی ہوئی، دہی، چاول، انڈے، چینی، دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔