Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد : محکمہ صحت کی ٹیم کا مارکیٹ میں چھاپہ ، ممنوعہ ادویات برآمد

فیصل آباد : محکمہ صحت کی ٹیم کا مارکیٹ میں چھاپہ ، ممنوعہ ادویات برآمد
October 5, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں محمکہ صحت کی ٹیم نے چنیوٹ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی غیر قانونی ادویات قبضہ میں لے لیں۔ تفصیلات کےمطابق شہر میں ممنوعہ ادویات کی فروخت کی اطلاع ملنے پرمحکمہ صحت نے چنیوٹ بازار کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مارا تو ایک گودام اور دکان سے لاکھوں روپے مالیت کی ممنوعہ ادویات برآمد کرکے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ای ڈی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔