Monday, May 6, 2024

محکمہ صحت نے میو ہسپتال کو پی آئی سی کے ماڈل پر چلانے کا فیصلہ کر لیا

محکمہ صحت نے میو ہسپتال کو پی آئی سی کے ماڈل پر چلانے کا فیصلہ کر لیا
November 11, 2016
لاہور(92نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے میوہسپتال کو پی آئی سی کے ماڈل پر چلانے کا فیصلہ کیا ہے پروفیسر ڈاکٹراسد اسلم کو ہسپتال کا چیف ایگزیکٹو تعینات کردیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میوہسپتال کو بھی پی آئی سی کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔ میوہسپتال میں چیف ایگزیکٹو کی نئی اسامی پیداکی گئی ہے اور پنجاب حکومت نے پروفیسر ڈاکٹراسد اسلم کوچیف ایگزیکٹو میوہسپتال تعینات کردیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نئے چیف ایگزیکٹو کوجواب دہ ہوں گے ڈاکٹراسداسلم سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے عہدے پرکام کررہے تھے۔