Sunday, September 8, 2024

عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں، سودے بازی نہیں کروں گا ،وزیراعظم

عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں، سودے بازی نہیں کروں گا ،وزیراعظم
March 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں لیکن کسی صورت سودے بازی نہیں کروں گا۔

سنیئر اینکر پرسن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا عدم اعتماد کا آخری لمحے تک پتہ نہیں چل سکتا کہ کتنے ارکان آپ کے ساتھ ہیں۔ جلد سے جلد بھی الیکشن کیلئے 6 ماہ چاہئے۔ ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں۔ ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سوچا ہی نہیں۔ نئےآرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ جولائی اگست میں ہوتا ہے۔ اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔ صرف افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے جنرل فیض کو روکنا چاہا۔ حکومتی اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے۔