Monday, May 6, 2024

حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے

حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے
March 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے والے عظیم شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے۔ جالب نے پوری زندگی آمریت کے خلاف لکھا۔

انیس سواٹھائیس میں پیداہونے والے انقلابی شاعرحبیب جالب انیس سوسینتالیس میں تقسیم ہندپرپاکستان آئے، جالب نے آمریت کےخلاف لکھا، خواتین کے ساتھ حدود آرڈنینس کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے بھی کئے۔ جالب کو کئی مرتبہ جیل میں سزا بھی کاٹنا پڑی۔

 وہ اپنے مقامی انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتے تھے۔ وہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف بے باکانہ انداز میں آواز بلند کرتے تھے۔ ان کی نظمیں دستور اور مشیر آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی ان کے دور میں تھیں۔

حبیب جالب کی انقلابی شاعری کااثر انکی اپنی زندگی پر بھی تھا، اپنی علالت پر اُس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے ایک روپیہ تک لینے سے انکار کردیا۔

اپنی ترقی پسند شاعری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنےوالے حبیب جالب کاباغیانہ سفرانیس سوترانوے میں آج ہی کے دن اپنی تکمیل کو پہنچ گیا۔