Friday, April 26, 2024

ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا، فواد چودھری

ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا، فواد چودھری
June 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے ‏ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ 

ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا۔

فواد چودھری نے کہا اس فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، انہوں نے کہا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

ادھر تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے‏آج کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہبازگل نے کہا کہ نئے الیکشن کرائیں،عوام کو فیصلہ کرنے دیں حکومت کس کی ہو گی، انہوں نے کہا کہ ‏لاہورہائیکورٹ کے فیصلے میں قانونی ابہام موجود ہے،غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلی کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے۔

شہبازگل نے کہا ایک ہی حل ہے نیا الیکشن کرایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید کا کہنا ہے حمزہ شہباز غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر اقتدار پر قابض رہے، ان کے تمام اقدمات بھی غیر قانونی ہیں۔

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بولے ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے حمزہ شہباز کا انتخاب غیرآئینی ہے، فیصلے میں ابہام ہیں۔ حمزہ شہباز کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ سب کچھ ہورہا ہے، عدالتی فیصلے میں جلد بازی کی گئی ہے۔