Saturday, May 18, 2024

ہائی پروفائل دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم احاطہ عدالت سے فرار

ہائی پروفائل دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم احاطہ عدالت سے فرار
January 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ہائی پروفائل دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ اغواء برائے تاوان کیس کے مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کو پولیس عدالت لے کر گئی تھی۔

سینڑل جیل پولیس پیشی کے بعد قیدیوں کو شاپنگ کروانے لگی۔ جیل پولیس کی انتہائی غفلت کے سبب ہائی پروفائل دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کا اہم ملزم زوہیب قریشی شاپنگ مال سے فرار ہو گیا۔ ملزم زوہیب قریشی کو گذشتہ روز سینڑل جیل سے پیشی پر سٹی کورٹ پہنچایا گیا تھا۔

پیشی سے واپسی پر انتہائی اہم ملزم کو طارق روڈ کے بڑے شاپنگ مال لے جایا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول فوٹیج میں ملزم کو طارق روڈ کے شاپنگ مال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بغیرہتھکڑی، بغیر پولیس اہلکاروں کے چشمہ اور کیپ لگائے نوجوان کہیں سے قیدی نہیں لگ رہا۔ ہاتھوں میں شاپنگ بیگ بھی دیکھے جا سکتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے پہلے بھی کہیں خریداری کی۔

دوسری فوٹیج میں ملزم کو شاپنگ مال کے دوسرے دروازے سے باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انتہائی اہم کیس کے اہم ملزم کے اس طرح فرار ہونے پر سینٹرل جیل پولیس کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

اہلکار کس قانون کے تحت قیدی کو شاپنگ مال لیکر گئے۔ ہاتھوں میں ہھتکڑی کیوں نہیں تھی، اہلکار قیدی کے ساتھ کیوں نہیں تھے۔ دو اہلکاروں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

دعا منگی کو تیس نومبر دو ہزار انیس میں ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے بہت جدوجہد کے بعد ملزم زوہیب اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔