Friday, March 29, 2024

ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی پنجاب بنادیا گیا

ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی پنجاب بنادیا گیا
October 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کو صوبائی کابینہ میں نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سابق صوبائی وزیرِداخلہ ہاشم ڈوگر کو پنجاب کا وزیر آبپاشی بنادیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔

ہاشم ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر شکریہ ادا کیا۔