Sunday, May 19, 2024

ہارون آباد میں دکان سے چائے کی پتی چوری کرنے کے الزام میں خواتین کی تذلیل

ہارون آباد میں دکان سے چائے کی پتی چوری کرنے کے الزام میں خواتین کی تذلیل
May 29, 2022 ویب ڈیسک

ہارون آباد (92 نیوز) - ہارون آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔ دکان سے چائے کی پتی چوری کرنے کے الزام میں خواتین کی تذلیل کر دی گئی۔

دکان داروں نے چوری کا الزام لگا کر اپنی عدالت لگا لی۔ تین خواتین پر چائے کی پتی کی چوری کا الزام لگا کر ننگے سر بازار میں گھسیٹا۔ خواتین کو انہی کے دوپٹوں سے باندھ بھی دیا۔ خواتین کو تذلیل کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے 8 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں نامزد چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دو ملزم تاحال گرفتار نہ کیے جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ جلد باقی دونوں ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔