Thursday, April 18, 2024

ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
August 19, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہاورڈ یونیورسٹی امریکا کے طلباء وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف جنرل باجوہ نے طلباء وفد سے کھل کر گفت و شنید کی، سپہ سالار نے موجودہ علاقائی صورتحال  پر اظہار خیال کیا، آرمی چیف نے امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاک کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

طلباء نے گفتگو کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء کا وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کرے گا۔