Thursday, March 28, 2024

حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال

حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر وزیر اعظم قمر زمان کائرہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ حمزہ شہباز نے کہا عمران نیازی نے پونے چار برس قوم کو دھوکہ دیا اور غلط پالیسی بنا کر معیشت کو تباہ کر دیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات اور مل کر چلنے کا اعادہ کیا۔ نعمان لنگڑیال ، فیصل حیات جبوانہ، زوار حسین وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا، اجمل چیمہ، میاں خالد محمود اور دیگر موجود تھے۔

پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلی نے کہا اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ پہلے بھی ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا اور آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے۔

وفد میں اراکین پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی، سید حیدر گیلانی اور مخدوم عثمان احمد محمود شامل تھے۔

حمزہ شہباز سے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غضنفر علی خان نے علیحدہ ملاقات کی۔

لاہور شہر میں صفائی کے نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا جس میں وزیر اعلی نے کہا زندہ دلان لاہور کو صاف ستھرا شہر دیا۔ چار برس میں اس کا برا حشر کر دیا گیا۔

حمزہ شہباز نے صفائی ستھرائی کی ذمہ دار کمپنی اور متعلقہ افسران کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔