Sunday, June 26, 2022

حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور

حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور
May 20, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے چودھری پرویز الہی اور پی ٹی آٸی کے سبطین خان سمیت تین درخواستوں پر سماعت کی۔  درخواست گزاروں کی جانب سے علی ظفر نے دلائل دیئے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔ آرٹیکل 134 کے تحت قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے۔ اگر پہلی مرتبہ 186 نہیں تو اگلے مرتبہ سادہ اکثریت ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کر دی ہے حمزہ شہباز کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ عدالت عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی اور ریمارکس دیے کہ بتایا جائے  کہ سپریم کورٹ کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کا اطلاق کب سے ہو گا۔ عدالت نے حمزہ شہباز سمیت فریقین سے 25 مئی کو جواب طلب کر لیا۔