Thursday, March 28, 2024

حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے

حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے
April 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کیلئے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کر دئیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب  کا حلف رکوانے کی پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔ دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس کو لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس  دیے کہ اب حلف ہو گیا ہے تو کیا کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس وسیع اختیارات ہیں۔ اس عدالت کو پارلیمنٹ کے معاملے پر مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے سنگل بینچ کا صدر اور گورنر  سے متعلق آبزرویشن پیرا معطل کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

میڈ یا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے وکیل  اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے  ہائی کورٹ  کے  تین فیصلے  حقائق کے برعکس قرار دے دیے۔ لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی  بینچ نے تحریک انصاف کے سبطین خان سمیت دیگر کی انٹرا کورٹ پر اپیل  پر سماعت کی۔