Thursday, May 2, 2024

حمزہ شہباز کا انسداد دہشت گردی فورس کی حوصلہ افزائی کیلئے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

حمزہ شہباز کا انسداد دہشت گردی فورس کی حوصلہ افزائی کیلئے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
June 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد دہشت گردی فورس کی حوصلہ افزائی کے لئے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

حمزہ شہباز نے سی ٹی ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ ٹریننگ بلاک اور کاؤنٹر وائلنٹ ایکسٹریمزم بلاک کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ڈیٹا سینٹر، سائبر کرائم یونٹ، جیو فنیسنگ سینٹر، لیبز، ائی ٹی سیکشن  اور دیگر سیکشنز کا مشاہدہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی ٹریننگ ونگ نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بریفنگ دی۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے مرد و خواتین سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے عملے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ سی ٹی ڈی  فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے انار کلی بم دھماکے کے کیس کو حل کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔

وزیراعلی نے سی ٹی ڈی کی خالی پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری دی اور چیف سیکرٹری کو بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔